منشیات سمگلنگ کے ایک ملزم کو سزا، دوسرا بری

July 07, 2020

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی ڈویژن کے جج سہیل ناصر نے ایک کیس کے ملزم کو سزا دوسرے کیس میں استغاثہ کی ناقص رپورٹ کا فائدہ دیتے ہوئے ملزم کو بری کر دیا۔عدالت نے گزشتہ سال بیس نومبر کوچرس سعودی عرب لیجانے کی کوشش پر گرفتار ملزم پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے چھ گواہ قلمبند کر کے جب ملزم کا آن لائن بیان سنا تو اس نے اپنے جرم کا ارتکاب کرلیا جس پر ایک سال قید پندرہ ہزار روپے جرمانہ کی سزا دی گئی۔ دوسرے کیس میں جدہ جانے والے ملزم فرہاد خان جس کے قبضے سے اے این ایف نے 1010گرام آئس برآمد کی تھی کو کیمیکل ایگزامنر کی رپورٹ ناقص اور قانون کے برعکس ہونے پر بری کر دیا گیا۔