تجاوزات کیخلاف سی ڈی اےآپریشن ، متعدد گر ادی گئیں

July 07, 2020

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) اسلام آباد میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن میں سرکاری اراضی پر بنائی گئی غیر قانونی تعمیرات کو گرا دیا گیا ، کئی کنال قیمتی سرکاری اراضی بھی ناجائز قابضین سے واگزار کرا لی گئی۔پیر کے روز کئے جانے والے آپریشن میں سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ہمک میں غیر قانونی طور پر تعمیر کئے جانے والے 10کمرے گرا دیئے۔ سرکاری اراضی کی باقاعدہ نشاندہی کرنے کے بعد سرکاری اراضی پر تعمیر کی جانے والی تعمیرات کو گرا دیا گیا۔ کری کے علاقے ریہاڑی میں کئے جانے والے ایک اور آپریشن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 5کنال سرکاری اراضی پر بنائے گئے کمپاؤنڈ کو مسمار کر دیا۔ اس آپریشن میں کمپاؤنڈ سمیت 15کمرے، واش رومز، کچن اور ہال کے علاوہ دیگر تمام غیر قانونی تعمیرات کو گرا دیا گیا۔