چچا ایک ’خود پسند‘ اور ہر امریکی کی زندگی کیلئے خطرہ ہیں، ٹرمپ کی بھتیجی

July 09, 2020

چچا ایک ’خود پسند‘ اور ہر امریکی کی زندگی کیلئے خطرہ ہیں، ٹرمپ کی بھتیجی

نیو یارک(جنگ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے چچا ایک ’خود پسند‘ شخص ہیں اور اب ہر امریکی کی زندگی کے لیے خطرہ ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق میری ٹرمپ کی کتاب کا نام ’بہت زیادہ اور ہمیشہ ناکافی: کس طرح میرے خاندان نے دنیا کا سب سے خطرناک انسان تخلیق کیا‘ ہے، جس میں وہ اپنے چچا کو ایک دھوکے باز اور بدمعاش قرار دیتی ہیں۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے کتاب میں کیے گئے دعوؤں کو مسترد کردیا ہے کہ جس کے کچھ اقتباسات امریکی میڈیا میں لیک ہوچکے ہیں۔