فرانس میں برہان وانی کی شہادت کی چوتھی برسی کا انعقاد

July 09, 2020


فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقہ لاکونیو میں شہید کشمیری حریت پسند برہان وانی کی شہادت کی چوتھی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔

پیرس کے نواحی علاقے لاکونیو میں مقبوضہ کشمیر میں نوجوان کشمیری برہان مظفر وانی شہید اور ان کے ساتھیوں کی چوتھی برسی کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی، تقریب انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کے صدر معروف کشمیری رہنما زاہد اقبال ہاشمی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔

اس دوران معروف کشمیری رہنما و صدر زاہد اقبال ہاشمی نے کہا کہ برہان وانی شہید کی برسی نہ بھولنے والا سانحہ ہے، تحریک آزادی کشمیر میں جولائی کی بڑی اہمیت ہے کیونکہ 8 جولائی کشمیر کے حریت برہان وانی کی شہادت کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کو نیا رخ دیا، مقبوضہ کشمیر کی انفرادیت کو قائم رکھنا سب کی ذمہ داری ہے کیونکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کو آباد کرکے کشمیریوں کی شناخت ختم کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حریت قیادت کو بھارتی فوج نے پابند سلاسل کر رکھا ہے، پورا کشمیر 10 ماہ سے بند ہے۔

زاہد اقبال ہاشمی نے کہا کہ مہاراجہ کشمیر نے 1927 میں اسٹیٹ سبجیکٹ نافذ کیا تھا کہ جموں اور لداخ والے غیر کشمیریوں کو داخل نہ ہونے دیں۔

کشمیری و پاکستانی کمیونٹی سے اظہار خیال کرتے ہوئے 5 اگست کو یوم سیاہ کشمیر کا احتجاج کرنے کا اعلان کیا اور تمام سیاسی سماجی جماعتوں تنظیموں سے شرکت کی استدعا کی اور اس دوراننہتے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے شامل ہونے کی اپیل بھی کی۔

اس موقع سرپرست اعلیٰ مشتاق پاشا، صدر زاہد اقبال ہاشمی، جنرل سیکریٹری عمران رشید چوہدری، چیئر مین راجہ اشفاق احمد، سنیئر ممبر نوجوان کشمیری مرزا ساجد جرال، نائب صدر شکیل احمد بھٹی ،راجہ امجد حسین راجہ ابرار، نائب صدر خان حبیب سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔

سرپرست اعلیٰ ملک مشتاق پاشا نے کہا کہ وادی، جموں، لداخ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر اکائیاں ہیں، ریاست کی شناخت کو قائم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے مظالم کی انتہا ہو چکی ہے، حریت رہنماؤں مقبول بٹ، مظفر وانی کی قربانی رنگ لائے گی، چیرمین راجہ اشفاق احمد ، پی کے چوہدری، حبیب آحمد ، راجہ امجد علی ، صحافی منیر ملک اور عمران رشید نے بھی خطاب کرتے ہوئے مظفر وانی کو خراج تحسین پیش کیا، کہا کہ ان کے مشن کو ان کی سوچ فکر نظریہ وانی کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

مقررین کی جانب سے برہان وانی سمیت دیگر شہداء کی جلائی ہوئی شمع کو روشن رکھتے ہوئے ان کی آواز کو پرچم کو بلند رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر فاروق احمد فاروقی نے شہید وانی اور شہیدائے مقبوضہ کشمیر کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے فاتحہ خوانی بھی کی اور برہان وانی کی والدہ سمیت اس خاندان کو خیراج تحسین پیش کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں نے کشمیری رہنما برہان وانی کو 8 جولائی 2016ء کو محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران 2 ساتھیوں کے ہمراہ شہید کر دیا تھا۔