برطانیہ: حکمران جماعت میں سیاسی بحران، میئر مانچسٹر کی سرگرمیوں سے ماحول میں ہلچل
برطانیہ کی حکمران جماعت شدید سیاسی بحران کا شکار ہو گئی ہے، جبکہ وزیراعظم پر عہدہ چھوڑنے کے مطالبات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ حکمران جماعت کے متعدد اراکینِ پارلیمنٹ نے قیادت میں تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے پارٹی کی پوزیشن کو کمزور کر دیا ہے۔