مشیر اماراتی صدر انور قرقاش نے کہا ہے کہ امارات نے کبھی جنگ نہیں چاہی اور اسے روکنے کیلئے مخلصانہ کوششیں کیں۔
اپنے بیان میں اماراتی صدر کے مشیر کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے سیاسی حل اور مذاکرات کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
انور قرقاش نے کہا کہ خلیج میں عرب ایران تعلقات کو محاذ آرائی اور تصادم پر استوار نہیں کیا جاسکتا ہے۔