کراچی ضلع شرقی کے علاقے خدا داد کالونی قبرستان کے قریب 35 کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق دوران کارروائی منشیات فروش ملزمہ نرگس عرف ملکہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمہ پوش علاقوں میں منشیات سپلائی اور فروخت کرتی تھی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ کے مزید ساتھی بھی اس نیٹ ورک میں شامل ہیں۔