عقیدہ ختم نبوت کے بغیردین اسلام باقی نہیں رہتا،علماء

July 13, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے زیراہتمام ختم نبوت علماء کنونشن میاں محمدرضوان نفیس کی زیر صدارت میں ہوا ۔ختم نبوت کنونشن میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، لاہور کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، مفتی محتاراحمد، قاری محمداقبال، مولانا سید جنید بخاری، مولانا خالد محمود، مولانا بلال احمد، مولانا سعید وقار سمیت کئی علماءنے شرکت کی۔عزیز الرحمن ثانی نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے۔مولانا علیم الدین شاکر نے کہا کہ ناموس رسالت قانون کیخلاف سازشوں میں مصروف طاغوتی قوتوں کو ہمیشہ خفت کا سامنا کرنا پڑا ۔ دریں اثنا عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ سبزہ زار کے زیراہتمام ہنجروال ملتان روڈ پر ختم نبوت اجتماع ہوا۔ مولانا عبدالعزیز، مولانا عبدالشکوریوسف، حاجی محمدشفیق، مولانا مفتی محمدعثمان، مفتی محمدزاہد، قاری محمد شفیق ودیگر علماء شرکت کی۔ مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ ختم نبوت کی بر کت سے دین اسلام کی تعلیمات محفوظ ہیں اگر درمیان سے عقیدہ ختم نبوت کو نکال دیا جائے تودین باقی رہتا ہے نہ دین اسلام کی تعلیمات اور نہ ہی قرآن باقی رہے گا ۔رہنماؤں نے کہا کہ اسلام کی ہر دین پر فوقیت اور برتری ہے۔