ڈسپنسریاں نزدیکی ٹی ایچ کیوز ہسپتالوں کے ساتھ منسلک

July 13, 2020

لاہور(جنرل رپورٹر) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے لاہور کی ڈسنپسریوں کو نزدیکی ٹی ایچ کیو زہسپتالوں کے ساتھ منسلک کر دیا ۔ڈائیگناسٹک سنٹر، ڈسنپسریز، مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹرز ہومیو پیتھک اور طبی شفاخانہ شامل ہیں میٹرنٹی ہسپتال پاتھی گروانڈ کے ساتھ 14مراکزصحت کو منسلک کیا گیا میٹرنٹی ہسپتال چوہان روڈ کے ساتھ 17، غازی آباد ہسپتال کے ساتھ 10 گورنمنٹ سمن آباد اسپتال کے ساتھ30، گورنمنٹ ہسپتال سوڈیوال کے ساتھ 9 آئی اسپتال سوامی نگر کے ساتھ 7، گورنمنٹ گائنی ہسپتال کرول گھاٹی کے ساتھ 14ٹی ایچ کیو اسپتال قلعہ گجر سنگھ پولیس لائن کے ساتھ 10اور شاہدرہ ٹاون ہسپتال کے ساتھ 16مراکز صحت کو منسلک کیا گیا ہے ۔