سونے کی قیمت ایک لاکھ 8700 روپے تولہ ہو گئی

July 13, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت ایک لاکھ 8700 روپے ہو گئی۔ صرافہ بازار ملتان میں سونا کی قیمت میں اضافہ اور چاندی کی قیمت مستحکم رہی، مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سونا کی فی تولہ قیمت 100 روپے کے نئے اضافہ سےایک لاکھ 8700 روپے کی سطح پر آ گئی، چاندی کی قیمت 1065 روپے فی تولہ کی سطح پر برقرار رہی۔