اسلام آباد، ہائیکورٹ بار میں وکلاء کے کورونا ٹیسٹ

July 13, 2020

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز اور ڈی ایچ ایس کے اشتراک سے ہائیکورٹ بار میں وکلا کے کورونا ٹیسٹ کئے جارہے ہیں، ملکی حالات کے پیش نظر وکلا اور بار میں موجود ملازمین کے مفت ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

میئر اسلام آباد نے کہا کہ ہائیکورٹ بار کے چوہدری حسیب حسن، علیم، عادل قاضی کے تعاون پر شکر گزار ہوں، فری ٹیسٹنگ سے ہر کوئی باآسانی ٹیسٹ کروا لیتا ہے۔

میئر اسلام آباد شیخ انصر نے کہا کہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانے سے ہی مرض کی تشخیص جلد ہوگی۔

میئر اسلام آباد نے یہ بھی کہا کہ وبا اور ملکی صورتحال میں ہمیں مل کر کام کرنا ہے۔