کے الیکٹرک کی شکایات کیخلاف نیپرا کا کراچی میں دفتر قائم

July 16, 2020

نیپرا نے کے الیکٹرک کے خلاف شکایات کے لیے کراچی میں دفترقائم کر دیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی دفتر میں صارفین کے الیکٹرک کے خلاف شکایات درج کراسکتے ہیں۔

اعلامیے میںکہا گیا ہے کہ متنازعہ بلوں کا فیصلہ ہونے تک صارف بل جمع نہیں کرائے گا، جبکہ ایسے متنازعہ بلز کا فیصلہ آنے تک کے الیکٹرک صارف کی بجلی بھی منقطع نہیں کرےگا۔

واضح رہے کہ نیپرا نے 10 جولائی کو کراچی میں بہت زیادہ لوڈشیڈنگ کے معاملے پر اسلام آباد میں عوامی سماعت کی تھی، اتھارٹی نے سماعت کے بعد ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ انفورسمنٹ نادر کھوسو کی سربراہی میں چار رکنی ٹیم کو کراچی جاکر کے الیکٹرک کی طرف سے بہت زیادہ لوڈشیڈنگ کے معاملے کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔