منفرد ذائقہ سے بھرپور میکسیکن اور کانٹینینٹل کھانے

July 25, 2020

ہمارے ملک میں لوگ کھانے پینے کے خاصے شوقین ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ روایتی کھانوں کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک کےکھانے بھی خوب رغبت سے کھائے جاتے ہیں جن میں تھائی ،اٹالین، چائنیز، میکسیکن اور کانٹینینٹل کھانے سرفہرست ہیں۔ اب کئی ریستوران میں ان کھانوں کی مختلف ورائٹیز دستیاب ہوتی ہیں۔

تاہم گھروں میں بھی مختلف ریسیپیز کی مدد سے ان مزیدار کھانوں کو بآسانی بنایا جاسکتا ہے۔ کانٹینینٹل کھانوں میں مختلف سوسز کا استعمال کیا جاتا ہے جو ان کو لذیذ اور ذائقہ دار بناتی ہیں جبکہ گوشت کا استعمال بھی زیادہ ہوتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق میکسیکن پکوان نو ہزار سالوں سے بنائے جارہے ہیں۔ ان میں زیادہ تر میکسیکو میں پائے جانے والے اجزاء شامل ہوتے ہیں۔ ان میں سبزیوں کا استعمال بہت زیادہ کیا جاتا ہے ، جو کہ ان کے ذائقہ کو خاص بناتاہے۔ میکسیکن اور کانٹینینٹل کھانوں کی چند مزیدار تراکیب ملاحظہ کریں۔

لوڈڈ نیچوز وِد چکن نگٹس

سالسہ کیلئے درکار اجزاء:

ٹماٹر۔ ڈیڑھ کپ

لہسن کی جویں۔ 4عدد

لیموں کا رس۔ 1کھانے کا چمچ

دھنیے کے پتے ۔آدھا کپ

ایلا پینو۔آدھا کپ

کالی مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ

نمک۔ 1چائے کا چمچ

پیاز۔ آدھا کپ

تازہ سبز مرچیں۔ 3عدد

سار کریم بنانے کے اجزاء:

کریم ۔آدھا کپ

دودھ۔ 2کھانے کے چمچ

لیموں کا رس۔ 2چائے کے چمچ

نمک۔ آدھا چائے کا چمچ

نیچوز کے اجزاء:

مکئی کا آٹا۔ 1کپ

میدہ ۔آدھا کپ

بیسن ۔آدھا کپ

پیپریکا پاؤڈر۔ 1چائے کا چمچ

نمک۔ آدھا چائے کا چمچ

اوریگانو ۔آدھا چائے کا چمچ

اجوائن۔ آدھا چائے کا چمچ

کھانے کا تیل۔ 2چائے کے چمچ

اسمبلنگ کے اجزاء:

نگٹس۔12 عدد

سار کریم۔ حسبِ ضرورت

دھنیے کے پتے۔ گارنش کے لئے

ترکیب:

سالسہ بنانے کیلئے ایک بلینڈر میں ٹماٹر، لہسن، لیموں کا رس، ایلاپینو، نمک، پیاز اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔ پھر اس میں تازہ دھنیا ڈال کر دوبارہ اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔

سار کریم بنانے کیلئے ایک باؤل میں کریم، دودھ، لیموں کا رس اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔

ناچوز بنانے کیلئے ایک باؤل میں مکئی کا آٹا، میدہ، بیسن، پیپریکا پاؤڈر، نمک، اوریگانو، اجوائن، کھانے کا تیل اور تھوڑا تھوڑا کرکے پانی ڈال کرنرم ڈو گوندھ لیں اور دس سے پندرہ منٹ سائیڈ پر رکھ دیں۔ اب ڈو کو دو برابر حصوں میں کاٹ کر بیل لیں۔ پھر اسے چھری یا کٹر کی مدد سے تکون کی شکل میں کاٹ لیں۔ اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں نیچوز گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔

اسمبلنگ کیلئے سب سے پہلے پیکٹ پر دی گئی ہدایات کے مطابق نگٹس تیار کر لیں۔ اب ایک پلییٹرپر سب سے پہلے نیچوز رکھ کر اس پر نگٹس اور سالسہ ڈ ال دیں۔ پھر اس پر سار کریم ڈالیں اور دھنیے کے پتوں سے گارنش کر کے پیش کریں۔

پنیر پیازہ

درکار اجزاء:

پنیر (بڑے پیسز کاٹ لیں)۔ 250 گرام

شملہ مرچ ( بڑے پیسزکاٹ لیں)۔ 1عدد

پیاز ( بڑے پیسز کاٹ لیں)۔ 1 عددپیاز

پیسٹ کے لیے:

پیاز ( سلائس کاٹ لیں )۔ 2 عدد

گھی۔ 1 کھانے کا چمچ

دہی۔ 1/4کپ مسالہ کے لیے

کاجو پاؤڈر۔ 1 کھانے کا چمچ

خشک دودھ۔ 2 کھانے کے چمچ

کارن فلور۔ 1 چائے کا چمچ

ادرک، ہری مرچ پیسٹ۔ 1 چائے کا چمچ

لہسن پیسٹ۔ 1 چائے کا چمچ

چینی۔ 1 چائے کا چمچ

پنیر ( کدو کش کیا ہوا)۔ 2 کھانے کے چمچ

تندوری مسالہ۔ 1/2چائے کا چمچ

سرخ مرچ پاؤڈر۔ 1/2چائے کا چمچ

چاٹ مسالہ۔ 1/2چائے کا چمچ

مکھن۔ حسبِ ضرورت

کریم۔ 1/2کپ

نمک۔ حسبِ ذائقہ

ہر ادھنیا (چوپ کیا ہوا)۔ 1 چائے کا چمچ

ترکیب:

پیاز پیسٹ بنانے کے لیے سوس پین میں گھی گرم کریں اور پیاز ڈال کر گلابی رنگت آنے تک ساتے کریں ، پیاز میں دہی شامل کر کے بلینڈر میں ڈال کر پیسٹ بنالیں۔مسالہ بنانے کے لیے گرائنڈر میں کاجو پاؤڈر، خشک دودھ ، کارن فلور ، لہسن ، ادرک پیسٹ، ہری مرچ پیسٹ، چینی ، پنیر ، سرخ مرچ پاؤڈر ، تندوری مسالہ اور چاٹ مسالہ ڈال کر گرائنڈ کریں تا کہ یہ سب مسالے یکجان ہو جائیں۔

سوس پیں میں مکھن گرم کر کے پیاز اور شملہ مرچ ڈال کر ساتے کریں، ایک منٹ کے بعد پسا ہوا مسالہ اور پیاز پیسٹ ڈال دیں۔آخر میں کریم کی آدھی مقدار ، نمک اور پنیر ڈال کر30سیکنڈ تک پکائیں۔ پھر سرونگ باؤل میں نکال کر باقی کریم اور ہر ے دھنیے سے گارنش کرکے پیش کریں۔

سٹرس بیکڈ فش

درکار اجزاء:

مچھلی۔ ایک کلو گرام

سرکہ۔ دو کھانے کے چمچ

اورنج جوس۔ 1/4کپ

لیمن جوس۔ 1/4کپ

کارن فلور۔ ایک پیالی

لہسن۔ ایک کھانے کا چمچ(پسا ہوا)

ادرک ۔کھانے کا چمچ(پسی ہوئی)

اجوائن ۔چار دانے(پیس لیں)

نمک ۔چائے کا چمچ

کالی مرچ ۔چائے کا چمچ

پانی۔ دو بڑے چمچ

آلو ۔ایک (ابلا ہوا)

مٹر پیالی۔(ابلے ہوئے)

سلاد۔ چار پتے (کاٹ لیں)

ہری مرچ ۔ایک کھانے کا چمچ(پیس لیں)

ترکیب:

مچھلی اُبال کر کانٹے نکال دیں۔مکھن گرم کر کے لہسن، پیاز، ادرک بھون لیں۔ پھر اس آمیزے میں مچھلی ملا دیں۔ سرکہ، اجوائن، لیمن جوس ،اورنج جوس،نمک اور کالی مرچ بھی شامل کر دیں۔ کارن فلور میں پانی ملا کر آمیزہ تیار کر یں۔ مچھلی بیکنگ ڈش میں رکھ کر اس کے چاروں طرف کارن فلور کا آمیزہ لگا دیں اور اوون میں رکھ دیں۔ سرخ ہو جائے تو نکال کر ڈش میں رکھیں اور چاروں طرف آلو، مٹر ، سلاد رکھ دیں۔ چلی سوس کے ساتھ پیش کریں۔

میکسیکن رائس ود چیز پیٹیز

درکار اجزاء:

چاول۔ ڈھائی کپ

تیل ۔دو کھانے کے چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ ۔ایک کھانے کا چمچ

گاجر۔ ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)

شملہ مرچ ۔دو عدد (باریک کٹی ہوئی)

لال مرچ۔ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)

ہری مرچ ۔چار عدد (کچلی ہوئی)

نمک۔ حسبِ ذائقہ

چیز پیٹیزکے لیے:

آلو ۔دو عدد (اُبلے ہوئے)

کاٹیج چیز۔ دو پیکٹ

میدہ ۔ایک کھانے کا چمچ

نمک ۔حسبِ ذائقہ

لال مرچ۔ حسبِ ذائقہ

ہری مرچ۔ چھ عدد (کچلی ہوئی)

کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)

انڈے کی سفیدی ۔دو عدد

ہرا دھنیا۔ ایک گٹھی (باریک کٹا ہوا)

تیل۔ تلنے کے لیے

گریوی کے لیے:

تیل ۔ایک چائے کا چمچ

ٹماٹر کا پیسٹ ۔تین کھانے کے چمچ

پیاز ۔ایک عدد (کچی پسی ہوئی)

لال مرچ۔ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)

نمک ۔حسب ِذائقہ

اجوائن۔ ایک چٹکی

بران شوگر۔ ایک چائے کا چمچ

ترکیب:

چاول دو کنی اُبالیں اور پانی نتھار کر دم پر لگا دیں۔ پھر کڑاہی میں تیل گرم کرکے ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔اس کے بعد گاجر اور شملہ مرچ ڈال کرہلکا سا بھون لیں۔ لال مرچ اور ہری مرچ ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔ پھر چاول اور نمک ڈال کر اسٹر فرائی کریں اور کڑاہی میں رہنے دیں۔ اب آلوؤں میں کاٹیج چیز میش کرکے ملائیں۔ میدہ، نمک، لال مرچ، ہری مرچ، ہرا دھنیااور کالی مرچ ڈال کر مکس کریں۔

اب اس کے گول گول کباب بنائیں اور انڈے کی سفیدی میں ڈپ کرکے تیل میں ڈیپ فرائی کریں اور گولڈن براؤن کرکے نکال لیں۔گریوی کے لئے دوسری کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں ٹماٹر کا پیسٹ ڈال دیں۔ساتھ ہی پیاز، لال مرچ، نمک، اجوائن اور بران شوگر ڈال کر ہلکا سا بھونیں اور اتار لیں۔اب ایک بڑی اور پھیلی ہوئی بیکنگ ڈش میں ذراسی چکنائی لگاکر چاول ڈالیں پھر تلے ہوئے چیز پیٹیز رکھیں۔ اس کے بعد اوپر ٹماٹو گریوی ڈال کر پانچ سے دس منٹ تک بیک کر لیں۔ گرم گرم پیش کریں۔

میکسیکن پوٹیٹوز

درکار اجزاء:

آلو۔ آدھا کلو

پیاز ۔ایک عدد

زیتون۔ چھ عدد

لال یا ہری مرچ۔ چھ عدد

لال مرچ ۔ایک چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی

زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ

پیپریکا ۔آدھا چائے کا چمچ

نمک ۔آدھا چائے کا چمچ

دار چینی ۔آدھا چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی

لہسن ۔دو چائے کا چمچ

تیل۔ چار کھانے کے چمچ

ترکیب:

چوکور کٹے آلو گرم پانی میں پانچ منٹ اُبال لیں۔ اب تیل گرم کرکے اس میں پیاز اور لہسن دو منٹ پکالیں۔ پھر پسی لال مرچ، زیرہ، پیپریکا، نمک اور پسی دار چینی شامل کر دیں۔ اس کے بعد آلو ڈال کر دس منٹ پکائیں۔ آخر میں لال یا ہری مرچ اور زیتون شامل کرکے چولہا بند کردیں۔میکسیکن پوٹیٹوز پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

میکسیکن پائی

درکار اجزاء:

بون لیس چکن۔ 150گرام (چھوٹی کٹی ہوئی)

بڑا ٹماٹر۔ ایک عدد(کٹا ہوا)

پیاز(کٹا ہوا)۔1 کپ

شملہ مرچ۔1 کپ

مکئی کے دانے(پکے ہوئے)۔1 کپ

لہسن کی پوتھی (پسی ہوئی)۔ ایک عدد

چلی پاؤڈر ۔1چائے کا چمچ

زیرہ پاؤڈر۔1 چائے کا چمچ

نمک ۔حسبِ ذائقہ کے لئے

تیل ۔دو چائے کے چمچ

پنیر۔1 کپ (چھوٹی چھوٹی کٹی ہوئی)

کرسٹ بنانے کے لئے :

مکئی کا آٹا۔1 کپ

چکن اسٹاک۔1 عدد

زیرہ پاؤڈر۔ چٹکی بھر

چلی پاؤڈر ۔چٹکی بھر

ترکیب:

ایک برتن میں تیل گرم کر یں اور اس میں بون لیس چکن ڈال کر درمیانی آنچ پر ہلاتے ہوئے پانچ منٹ تک ایسے پکائیں کہ وہ ہر طرف سے براؤن ہو جائے۔ پھر پنیر کے سوا باقی تمام اجزاء ڈال دیں اور آنچ ہلکی کر کے پانچ منٹ تک پکا ئیں۔ ایک بیکنگ ڈش لےکر اُس پر ہلکا سا تیل لگائیں پھر چکن مکسچر کو اس میں ڈال کر اُوپر پنیر ڈال دیں ۔ ساتھ ہی سٹاک کو سوس پین میں اُبالیں، یاد رہے کہ اس میں چربی بالکل نہ ہو ۔ اس میں مکئی کا آٹا، زیرہ پاؤڈر اور چلی پاؤڈر شامل کر یں۔

ہلکی آنچ پر مسلسل ہلاتے ہوئے اتنا پکائیں کہ سارا آمیزہ گاڑھا ہو جائے، تقریباََ تین منٹ تک پکائیں۔ پھر اس آمیزہ کو فوراً بیکنگ ڈش میں پنیر کے اُوپر ڈال دیں۔پھر اس کو اچھی طرح مکس کر لیں۔ آخر میں ڈش اوون میں رکھ کر 200سنٹی گریڈ یا 400فارن ہائیٹ پر 20سے25منٹ یا اس وقت تک بیک کر یں کہ بیرونی آمیزہ گولڈن براؤن اور اندونی اجزاء اچھے سے پک جائیں۔ تیار ہونے پرگرم گرم میکسیکن پائی پیش کر یں۔

میکسیکن ڈرائی میٹ

درکار اجزاء:

گوشت۔ 1/2کلو

سویا سوس۔ 1چائے کا چمچ

ووسٹر شائر سوس۔ 1چائے کا چمچ

چلی پیسٹ۔ 1کھانے کا چمچ

پیپریکا پاؤڈر۔ 1چائے کا چمچ

کالی مرچ پاؤڈر۔ 1چائے کا چمچ

ٹماٹر۔ 1عدد

پودینہ ۔گارنشنگ کیلئے

نمک۔حسبِ ذائقہ

تیل۔ 3/4 کپ

ترکیب:

بڑے پیالے میں گوشت ،سویا سوس،ووسٹر شائر سوس،چلائی پیسٹ، نمک، پیپریکا پاؤڈر اور کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر مکس کر کے 1سے 2گھنٹے کیلئے فریج میں میرینیٹ ہونے کیلئے رکھ دیں۔ ٹماٹر کے چار ٹکڑے کر لیں۔ فرائی پین میں تیل گرم کر کے ٹماٹر کے ٹکڑوں کو ہلکا سا فرائی کر کے پلیٹ میں نکال لیں۔

اسی تیل میں میرینیٹ شدہ گوشت ڈال کر فرائی کریں۔ آدھا کپ پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر ڈھک کر پکائیں۔ گوشت گل جائے تو بھون کر سرونگ ڈش میں نکال لیں۔ فرائی کیے ہوئے ٹماٹر اور پودینے سے گارنش کر کے اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔

اسپائسی چکن قادسیلہ

درکار اجزاء:

چکن۔ 1/2 کلو

پیاز۔ 4 ٹکڑے

بینگن۔ 4 ٹکڑے

پنیر۔ 1/2 کپ

پانی۔ 1/4 کپ

ٹور ٹیلا۔ 8 عدد

ہرا دھنیا۔ 2 چائے کے چمچ

ہری مرچ۔ 5 عدد

لائم جوس۔ 1چائے کا چمچ

تیل۔ 1چائے کا چمچ

ترکیب:

بلینڈر میں لائم جوس، ہرا دھنیا، ہری مرچ، اور پانی ڈال کر بلینڈ کر لیں۔ایک پیالے میں چکن ڈال کر اس مسالے کو ڈالیں اور مکس کریں۔ پھر اسے 4-5 گھنٹے تک میرینیٹ کرنے کیلئے رکھ دیں۔ چولہے پر گرل گرم کر لیں اور ہر پیس کو ایک طرف سے 3-4منٹ سینک لیں۔ اب بینگن اور پیاز کو بھی تیل لگا کر نرم ہونے تک سینک لیں ۔

ایک ڈش میں چار ٹورٹیلا رکھیں اور ہر ایک پر چکن، پنیر، اور پیاز، بینگن رکھیں۔باقی چار ٹورٹیلا کو اوپر کھ دیں اور ان چکن ٹورٹیلا سینڈ وچ کو دونوں طرف سے اتنا گرل کریں کہ ٹورٹیلا نہ جلے لیکن پنیر پگھل جائے۔ کریم اور مایونیز کے ساتھ پیش کریں۔

میکسیکن چلی پیزا

درکار اجزاء:

میدہ۔ آٹھ اونس

انڈہ۔ ایک عدد

چینی ۔ایک چائے کا چمچ

نمک ۔آدھا چائے کا چمچ

تیل ۔دو کھانے کے چمچ

خشک دودھ۔ دو کھانے کے چمچ

خمیر ۔ڈیڑھ چائے کا چمچ

فلنگ کے لیے:

بھنا ہوا قیمہ ۔ایک کپ

کٹی شملہ مرچ۔ ایک عدد

کٹا ٹماٹر۔ ایک عدد

سوئیٹ کارن۔ آدھا کپ

چیڈر چیز (کدوکش)۔ ایک تہائی کپ

موزریلا چیز (کدوکش)۔ ایک تہائی کپ

کُٹی لال مرچ۔ ایک چائے کا چمچ

اوریگانو لیوز۔ ایک چائے کا چمچ

کٹے زیتون ۔دو کھانے کے چمچ

کٹے مشروم ۔دو کھانے کے چمچ

کٹی پیاز۔ تین کھانے کے چمچ

پیزا سوس۔ تین کھانے کے چمچ

پیزا سوس کے لیے:

بلینڈ کیے ہوئے ٹماٹر۔ چار عدد

ٹماٹر کا پیسٹ ۔آدھا کپ

کُٹا ہوا لہسن۔ ایک چائے کا چمچ

کُٹی لال مرچ۔ ایک چائے کا چمچ

اوریگانو لیوز ۔آدھا چائے کا چمچ

نمک ۔آدھا چائے کا چمچ

تیل ۔دو کھانے کے چمچ

اورنج ریڈ کلر۔ ایک چٹکی

ترکیب:

ایک پیالے میں میدہ، خمیر، چینی، تیل، نمک، خشک دودھ اور انڈہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ پھر اسے حسب ضرورت نیم گرم پانی کے ساتھ نرم گوندھ لیں۔ ڈو کو پھولنے کے لیے گرم جگہ پر تیس منٹ کے لیے رکھ دیں۔ پھر اسے گریس کیے ہوئے پین میں ڈالیں اور مزید پھولنے کے لیے ایک گھنٹہ چھوڑ دیں۔ اوون کو دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کریں۔ڈو کو دس انچ کی پیزا پلیٹ پر پھیلا دیں۔

اب اس پر برش سے پیزا سوس لگائیں۔ پھر کدو کش کی ہوئی چیڈر چیز ڈال دیں۔ اب قیمہ، باریک کٹی پیاز، کٹا ٹماٹر، شملہ مرچ، کدوکش کی ہوئی موزریلا چیز، کُٹی لال مرچ، اوریگانو اور چیڈر چیز ڈال کر پھیلا دیں۔ اسے ڈھک کر مزید تیس منٹ تک پھولنے دیں۔آخر میں اسے پہلے سے گرم اوون میں پیس منٹ بیک کر لیں۔

پیزا سوس بنانے کے لیے ایک برتن میں تیل گرم کریں۔ اس میں کُٹا ہوا لہسن ڈال کر گولڈن فرائی کریں۔ اب بلینڈ کیے ہوئے ٹماٹر اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر اُبال آجانے تک پکائیں۔ پھر کُٹی لال مرچ، اوریگانو لیوز، نمک اور اورنج ریڈ کلر ڈال کر گاڑھا ہو جانے تک پکا لیں۔