امریکا میں پاکستانی کمیونٹی نے یوم آزادی منانے کی تیاری کرلی

August 13, 2020

نیویارک (عظیم ایم میاں) امریکا میں پاکستانی کمیونٹی نے یوم آزادی منانے کی تیاری کرلی تاہم کورونا کی صورتحال کے باعث امسال پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے ہر سال منعقد کی جانے والی پریڈز اور میلوں کیلئے حکام کی جانب سے ابھی تک اجازت نامے جاری کئے جانے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا، لہٰذا نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں ہر سال ہونے والی پاکستان ڈے پریڈ اور بروکلین کا پاکستانی میلہ منعقد نہیں ہوسکیں گے تاہم پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیموں نے کورونا سے بچائو کی احتیاطی تدابیر اور قواعد کی حدود میں رہتے ہوئے محدود طورپر آزادی پاکستان کی تقریبات کے انتظامات کرلئے ہیں۔ نیویارک کے علاقے بروکلین میں پاکستانی امریکا لاء انفورسمنٹ سوسائٹی کو نی آئی لینڈ ایونیو پر امریکا اور پاکستان کے پرچم لہرانے کی تقریب 14؍اگست کو منعقد کررہی ہےجبکہ شرکائے تقریب کیلئے کھلے عام باربی کیو کا انتظام کیا گیا،نیویارک میں پاکستان کی قونصل جنرل عائشہ علی بھی شرکت کریں گی۔