• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ نے اپنے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک کو کھو دیا: بابر اعظم

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے گیری سوبرز کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

اس حوالے سے اپنے پیغام میں بابر اعظم نے کہا ہے کہ کرکٹ نے اپنے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک کو کھو دیا ہے، گیری سوبرز نے صرف کرکٹ نہیں کھیلی بلکہ انہوں نے دکھایا کہ اس کھیل میں کیا کچھ ممکن ہے۔

بابر اعظم نے سوشل میڈیا کے ذریعے پیغام میں کہا کہ گیری سوبرز کی مہارت سے کئی نسلوں نے سیکھا اور آنے والی نسلیں بھی سیکھتی رہیں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ان کے اہلِ خانہ اور ویسٹ انڈیز کے عوام کے ساتھ اظہارِ افسوس کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری آل راؤنڈر سر گارفیلڈ سوبرز عرف گیری سوبرز 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید