صدف کے انٹرویو میں تاثرات ایسے تھے جن پر ایکٹنگ کی جاسکتی تھی، وریشہ

August 15, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)حال ہی میں سوشل میڈیا پرصدف کنول سے بےحد مماثلت رکھنے والی وریشہ جاوید خان کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی ہے جو صدف کے الفاظ کے ساتھ ہوبہوانہی جیسے تاثرات سے صارفین کوحیرت زدہ کررہی ہیں۔ایک نجی چینل نے وریشہ سےبات چیت کے دوران پوچھا کہ اس ویڈیو کیلئے انہیں کس چیز نے متاثر کیا۔یاد رہے کہ ویڈیو میں صدف شہروز سبزواری کے ساتھ شادی کے بعد خود پر کی جانے والی شدید تنقید کے حوالے سے بات کررہی ہیں۔وریشہ کا کہنا ہے کہ صدف کنول کا انٹرویو دیکھ کر مجھے یہ مزاحیہ ویڈیو بنانےکا خیال آیا کیونکہ بہت سے لوگ کہہ چکے تھے کہ میری شکل ان سے ملتی ہے، گو مجھے ایسا نہیں لگتا۔ آغاز میں سوچا تھا کہ ویڈیو بنا کر قریبی دوستوں کو بھیجوں گی، ہم لوگ ہنسیں گے اور چیپٹر کلوز ہوجائیگا۔ دوستوں کے اصرار پر یہ ویڈیو شیئر کرنے والی وریشہ نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ویڈیو اتنی زیادہ وائرل ہوجائیگی۔ڈینٹسٹری کے فائنل ائر کی طالبہ وریشہ اپنی دیگر 3 دوستوں کے ساتھ مل کرایک گروپ ہینڈل کرتی ہیں جس کا خیال انہیں 2 سال قبل آیا، وریشہ نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ مشکل پڑھائی کرنے والے بہت بورنگ ہوتے ہیں لیکن ہم نے سوچا سب کو بتائیں کہ ہم بالکل بھی بورنگ نہیں ہیں‘‘۔