اسپورٹس راؤنڈ اپ

August 25, 2020

سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے تحت شجر کاری مہم کے موقع پر احمد علی راجپوت، محفوظ الحق، غلام محمد خان اور ڈاکٹر عارف اور دیگر کا گروپ

حکومت کی جانب سے کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کے بعد پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے رواں سال اکتوبر سے دسمبر تک 5 ایونٹس کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ کے مطابق فیڈریشن نے پانچ ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق نیشنل روڈ سائیکل ریس برائے مینز اسلام آباد سے مری26 اکتوبر، نیشنل سائیکلنگ کورس24 سے25 اکتوبر اسلام آباد، بین الصوبائی روڈ ویمنز سائیکلنگ چیمپئن شپ 15 نومبر کراچی، 5ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 12 سے15 نومبر کراچی جبکہ 66 ویں نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ 17 سے20 دسمبر تک لاہور میں ہوگی۔

سید اظہر علی شاہ نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کے بعد ہم نے بھی رواں سال 5 ایونٹس کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں مختلف فٹ بال کلبوں کی ٹیمیں جو علاقوں کے نام سے منسوب ہوں گی اُن کے درمیان مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا اور اُن ٹیمیں کو سرکاری اور نجی سطح پر اسپانسر کیا جائیگا اور اس کی سرپرستی کمشنر کراچی آفس کرے گا یہ اعلان انہوں نے پاکستا ن اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ ہونے والے یوم آزادی اسپورٹس آرگنازئرز ایوارڈ کی کمشنر ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شہر قائد کے 30نمایاں اسپورٹس آرگنائزرکو اُن کی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر شاہدہ پروین کیانی، خالد جمیل شمسی،، احمد علی راجپوت اور دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر کھیلوں سے وابستہ شخصیات جن میں بیگم اسماء علی شاہ،ڈاکٹر لبنیٰ،خالد جمیل شمسی،محمد اخلاق،،محمد ارشد،سلیم خمیسانی،انجینئر محفوظ الحق،آصف عظیم، اسماء کوثر،اصغر بلوچ،خالد بروہی،محمد رفیق،اعجاز احمد قریشی،محمد تقی،نوشاد احمد خان،زعیمہ خاتون، زاہد ملک،اورنگزیب سلطان،حمیرہ صدیقی،عروج فاطمہ،عمیر خان، سائم،غلام عباس جمال ایڈوکیٹ،ایم نسیم،اسد عباد علی،شہزاد قاضی، محمد حیدر خان،ذوالفقار عباس خان،ستارجاوید، احمر پاشا کو کمشنر کراچی نے ایوارڈ دیئے۔پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کی ہدایت پر سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن نے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

اس موقع پر کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کمشنر آفس کراچی میں پودا لگاکر کیا۔ پاکستان کےطارق علی کو جو جیٹسو ساؤتھ ایشن ریجنل ایسوسیشن کا سیکرٹری جنرل متفقہ طور پر آئندہ تین برس 2020-2022 کے لئے منتخب کرلیا گیا، گذشتہ دنوں جو جیٹسو ساؤتھ ایشن ریجنل ایسوسیشن کی جنرل کونسل کا انتخابات کے سلسلے میں آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔جوکیم تحمفرڈ جوجیٹسو انٹرنیشنل فیڈریشن کے ڈائریکٹر جنرل اور اسپورٹس ڈائریکٹر آف جوجیٹسو ایشین یونین نے انتخابات کے تمام مراحل کی زیرنگرانی کی۔

الصغیر ہاکی کلب کی تقریب کے موقع پر میزبان انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑی مبشر مختار کے ساتھ لیا گیا گروپ

جوجیٹسو انٹرنیشنل فیڈریشن کے صدر پنگوٹس نے جنرل کونسل اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں جو جیٹسو ساؤتھ ایشن ریجنل ایسوسیشن کے عہدیداروں کو متفقہ طور پر آئندہ تین برس 2020-2022 کے لئے بلامقابلہ منتخب کیا گیا جس میںسوریش گوپی (انڈیا) کو صدراور طارق علی (پاکستان) کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے ۔کراچی : سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن نے یوم آزادی کے حوالے سے نارتھ کراچی جیمخانہ پر سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ اور شجر کاری کا اہتمام کیا ۔کمشنر کراچی کے اسپورٹس کنسلٹنٹ غلام محمد خان اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت مہمان خصوصی تھے ۔غلام محمد خان نے شجر کاری کا آغاز کیا جبکہ اس موقع پر احمد علی راجپوت ،محفوظ الحق ،ثنا علی ،ڈاکٹر محمد عارف حفیظ ،خالد رحمانی ،شبیر احمد،اصغر بلوچ ،نوشاد احمد خان ،عارف وحید خان ،راجہ اعجاز احمد ،سرور حسین ،وسیم علوی اور دیگر نے بھی پودے لگائے۔

چیئرمین سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمد عارف حفیظ نے کہا کہ ہم جب بھی سیپاک ٹاکرا کا ایونٹ کرائیں گے اسکے ساتھ شجر کاری کو بھی لازمی حصہ بنائیں گے۔ سندھ سیپاک ٹاکرا کے صدر شبیر احمد نے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل شاہد مسعود نے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔اس سلسلے میں انہوں نے انٹرنیشنل والی بال کھلاڑی مظہرالدین میمن اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ پودا لگا کر افتتاح کیا اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیئے دعا کی۔ بعد ازاں دیگر عہدیداران نے بھی پودے لگائے۔