• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابرار کا سن رائزر لیڈز سے معاہدہ ہونے کے بعد گواسکر کا اصل چہرہ بے نقاب

فوٹوز — سوشل میڈیا
فوٹوز — سوشل میڈیا 

انگلینڈ کی کرکٹ لیگ دی ہنڈرڈ میں بھارتی ملکیتی فرنچائز سن رائزرز لیڈز کے ساتھ ابرار احمد کا معاہدہ سابق بھارتی کرکٹرز سے بھی برداشت نہیں ہو رہا۔

بھارتی میڈیا کی تنقید کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر کا کا بھی اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا۔

اُنہوں نے بھارتی اخبار کے لیے لکھے اپنے کالم میں  زہر افشانی کرتے ہوئے لکھا کہ ابرار احمد کو ملنے والی فیس بھارتیوں کے قتل میں مدد دے گی۔

سابق بھارتی کرکٹر نے مزید لکھا کہ ابرار احمد اپنی فیس میں سے پاکستانی حکومت کو ٹیکس دیں گے، جس سے پاکستانی حکومت اسلحہ خریدے گی اور وہ بلواسطہ طور پر بھارتی فوجیوں اور شہریوں کے قتل میں استعمال ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید