آن لائن نیویارک فیشن ویک کا آج آخری روز

September 17, 2020

نیویارک فیشن ویک کا آج آخری روز ہے جس میں فیشن ڈیزائنرز اپنے گھروں سے کلیکشن آن لائن پیش کررہے ہیں۔

نیویارک کے ٹاپ فیشن ڈیزائنرز نے بھی فیشن شو کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا سہارا لے لیا، مارک بیجلی Badgley اور جیمز مسچکاMischka نے نیویارک کے علاقے ویسٹبری میں واقع باغ کی کھلی فضاؤں میں ماڈلز کو شوٹ کیا۔


ڈیزائنرز کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کے خاتمے کو لوگ سیلیبریٹ کرنا چاہیں گے اسی لیے وہ اپنی کلیکشن پیش کررہے ہیں۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ صورتحال نارمل ہونے اور ریمپ پر شوز منعقد کرنے میں ایک سال لگ سکتا ہے۔