کراچی بار کی اپیل پر سٹی کورٹ میں ہڑتال، وکلا پیش نہیں ہوئے

September 18, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی بار ایسوسی ایشن کی کال پر جمعرات کو سٹی کورٹ میں مکمل طور پر ہڑتال رہی اور عدالتی امور مکمل طور پر ٹھپ رہے، وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے، کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر منیر احمد ملک ایڈووکيٹ، جنرل سیکریٹری جی ایم کورائی ایڈووکيٹ نے کہا ہے کہ وکلا نے یونٹی کا زبردست مظاہرہ کیا اور ثابت کردیا کہ وکیل سب ایک پیج پر ہیں۔