ہاتھی کے بارے میں دلچسپ معلومات

September 27, 2020

مبشرہ خالد

والٹ ڈزنی سے آپ سب بچے ضرور واقف ہوںگے کیونکہ ان کے بنائے ہوئے شاہکار دیکھ کر ہی ہم سب بڑے ہوئے ہیں اور اب آپ لوگ بھی بڑے ہو رہے ہیں(lion king) مووی کو منظر عام پر آئے ہوئے کئی سال بیت چکے ہیں ،مگر اس کا جادو آج بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے ۔بلکل اسی طرح ایک مووی (dumbo) بھی ہے، جس کا مرکزی کردار ایک ہاتھی ہے ، اسی لیے آج میں آپ کو ہاتھی کے بارے میں کچھ معلومات فراہم کر رہی ہوں۔

جنگل میں رہنے والے جانوروں میں ہاتھی کو اللہ تعالیٰ نے بے حد طاقتور بنایا اور بہت سی خصوصیات سے نوازا ہے۔ہاتھی ایک دیو قامت ممالیہ جانور ہے اور جسامت کے لحاظ سے دیگر جانوروں سے بڑا ہے۔ ہاتھی کی تین اقسام پائی جاتی ہیں افریقی بش ہاتھی،افریقی ہاتھی اور ایشائی ہاتھی۔

ہاتھی کی اوسط عمر ستر سال ہوتی ہے، مگر کچھ ہاتھی طویل عمر بھی پاتے ہیں۔ ہاتھی کی کھال ایک انچ موٹی ہوتی ہے۔

ہاتھی ایک دوسرے سے اپنے پاؤں کے کھروں سے رابطہ کرتے ہیں اور بہت سے خطرات کے بارے میں ایک دوسرے کو آگاہ بھی کرتے ہیں۔ہاتھی کے کان ہوتے تو بہت بڑے ہیں.لیکن اس کے باوجود ان کی سننے کی صلاحیت بہت کمزور ہوتی ہے۔ان کی بڑی سونڈ کی وجہ سے ان کی سونگھنے کی صلاحیت بہت تیز ہوتی ہے.۔سونڈ کے ذریعےبہت وزنی چیزیں اٹھاسکتا ہے۔ درختوں کے بڑے بڑے تنے اٹھالیتا ہے۔ ان کی دیکھنے کی صلاحیت تیز ہوتی ہے۔ سب سے وزنی ہاتھی 24000پاؤنڈ کا تھا جو13 فٹ اونچا تھا۔ہاتھی انسانوں کی طرح ایک ہاتھی کو دوسرے پر فوقیت دیتے ہیں ۔

وہ اپنے بچوں کے بارے میں بہت حساس ہوتے ہیں۔ ہاتھی کے بچے کا پیدائشی وزن120 کلو ہوتا ہے جو عمر کے ساتھ بڑھتے ہوئے 12000کلو تک جا پہنچتا ہے۔

ہاتھی کا پسندیدہ کھانا گنا ہے، مگر اس کے ساتھ ہاتھی دیگر پھل،سبزیاں اور گھاس بھی شوق سے کھاتاہے۔

بادشاہوں کے زمانے میں ہاتھی کو بطور سواری بھی استعما ل کیا جاتاتھا ۔

ہاتھی کے دانت نوکیلے اورتیز ہوتے ہیں اور ان کی قیمت لاکھوں میں ہوتی ہے۔بچوں پھر کیسی لگی آپ کو ہاتھی کے بارے میں معلومات امید ہے پسند آئی ہوگی۔