قومی چوروں کامحاسبہ جاری رکھیں گے،الطاف شاہد

September 26, 2020

​ برمنگھم( پ ر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ پی ایس پی کے فرض شناس قائدین اورکارکنان قومی چوروں کامحاسبہ جاری رکھیں گے۔ قومی وسائل کابیدردی کے ساتھ ضیاع نہ ہوتاتواس قدرمسائل نہ ہوتے،نااہل وفاقی اور صوبائی حکومتیں شہریوں اورشہروں کی حالت زار میں نمایاں بہتری کیلئے دوررس منصوبہ بندی کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں،قومی وسائل ہڑپ کرنے والے قابل رحم نہیں ہوسکتے ،عوام کی آہیں انہیں چین سے مرنے بھی نہیں دیں گی۔پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال سمیت فرض شناس قائدین اورکارکنان قومی چوروں کامحاسبہ جاری رکھیں گے۔مرکزاورصوبہ سندھ میں جس نے بھی اقتدار ہتھیایااس نے عوام کوبیوقوف بنایا ،قوی امید ہے دفاعی قیادت صوبائی حکومت کی طرح شہرقائدؒ کے دیرینہ اورپیچیدہ مسائل سے چشم پوشی نہیں کرے گی۔ سیّد مصطفی کمال آبرومندانہ اورجرأت مندانہ اندازسے اہلیان کراچی سمیت پاکستانیوں کی وکالت کررہے ہیں۔اپنے بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہدنے کہا کہ سندھ بھر میں بدترین پسماندگی اورناخواندگی کے باوجود’’ زندہ ہے بھٹو‘‘کانعرہ لگانے والے شرم سے ڈوب مریں۔ اہلیان سندھ کو بدعنوان عناصر کی نحوست سے نجات اوراپنے مستقبل کومزید تاریک ہونے سے بچانے کیلئے آئندہ انتخابات میں پی ایس پی کی تاریخی کامیابی کیلئے کلیدی کرداراداکرناہوگا۔انہوں نے کہا کہ سیّد مصطفی کمال کووزیراعظم نہیں بلکہ اپنے ملک کے محروم طبقات کانجات دہندہ بننے میں دلچسپی ہے۔وہ عمران خان ،مرادعلی شاہ ،بلاول زرداری کی طرح ڈینگیں مارنے کی بجائے عوام کی محرومیاں دورکردیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی کے شعبدہ باز لوگ پچھلے دوسال سے عوام کوجھوٹی تسلیاں دے رہے ہیں ۔ تخت اسلام آباد اورتخت کراچی پربراجمان حکمران کرپشن کی دوڑ میں بہت دورنکل گئے جبکہ ہمارا محبوب وطن پاکستان معاشی طورپربہت پیچھے رہ گیا ۔