ٹیکس ادا ئیگی کا عمل آن لائن کیا جا ئے ، ممبر فنا نس سی ڈی اے

September 26, 2020

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے کے ممبر فنا نس اور ایڈ منسٹریشن رانا شکیل اصغر نے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو پراپرٹی ٹیکس اور واٹر چارجز کے بلوں کے اجراء اور ادائیگی میں ہر ممکن سہو لت فراہم کی جا ئے ، اس عمل کو آ سان بنا یا جا ئے تاکہ ریونیو کی وصولی کاہدف حاصل کیا جاسکے ۔ انہوں نے یہ ہدایت گزشتہ روز ریونیو ڈائریکٹوریٹ کے دورہ کے دوران دی ۔ رانا شکیل نے ڈائریکٹر ریونیو میاں طارق لطیف کو ہدایت دی کہ شہر یوں کی آ سانی اور سہو لت کیلئے ٹیکس کی ادائیگی اور استثنیٰ کا نظام آن لائن کیا جا ئے ۔ چیف افسر سیدہ شفق ہاشمی نے بھی ورکنگ کا معائنہ کیا او ہدایات دیں۔