لفٹ مہنگی پڑ گئی، خاتون زیورات اورنقدی سے محروم

September 27, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) خاتون کوکارمیں لفٹ دے کرطلائی زیورات اورنقدی سے محروم کردیاگیا۔تھانہ آراے بازارکو کامران اسلم نے بتایا کہ میری والدہ گروٹی سٹاپ جانے کیلئے نکلیں تو ایک عورت نے ان کو اپنے ساتھ کار میں بیٹھالیاجس میں 3مردپہلے سے سوار تھے۔ انہوں نے کوئی نشہ آور شےمیری والدہ کو سنگھاکر 62ہزار اورطلائی زیورات مالیتی75ہزارروپے چھین لئے۔