ری فنانس اسکیم میں دسمبر تک توسیع کی جائے، میاں انجم نثار

September 30, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹر ی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ری فائنانس اسکیم میں دسمبر تک تو سیع کی جا ئے۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار نے ری فا ئنا نس اسکیم متعارف کروانے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اقدام کی تعر یف کرتے ہو ئے کہاکہ اس اسکیم نے بہت سارے صنعتی اور خدمات سے متعلق شعبو ں کو کوروناوائرس کے پھیلا وکے دوران ملازمین کے روزگار کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کی ہے ۔ چو نکہ بینکوں کے تو سط سے مختلف کمپنیوں نے اس اسکیم سے اس قرضے کی سہو لت حاصل کی ہے اور ابھی تک معا شی طور پر بحال نہیں ہو سکی ہیں ۔ انہو ں نے تجو یز دی کہ وزارت خزانہ اسٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر کام کرے اور اس اسکیم کو سال کے آخر تک تو سیع دی جا ئے ۔ بہت سے ممالک میں کوورنا وائرس کی دوسری لہر شروع ہو چکی ہے اور پاکستان اس سے مستثنیٰنہیں ہے اسلئے اگست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4500 تک اضا فہ اوراسے ستمبر میں 1000سے بڑھ جانے کے پیش نظر احتیا طی تدابیر اختیار کرنی چاہئے۔