تاجروں کی سہولت کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے علاقائی زبانوں میں جاری

September 30, 2020

اسلام آباد (اے پی پی) تاجروں کی سہولت کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے علاقائی زبانوں میں جاری کر دیئے گئے۔ وزیراعظم پاکستان کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے اور مشیر برائے خزانہ و ریونیو کی ہدایات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چھوٹے تاجروں کے لئے علاقائی زبانوں میں انکم ٹیکس گوشوارے جار ی کر دیئے ہیں۔ انکم ٹیکس گوشوارے پنجابی، سندھی، پشتو اور بلوچی زبانوں میں ایف بی آر کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں۔ ایف بی آر نے علاقائی زبانوں میں انکم ٹیکس گوشوارے جاری کرنے کا فیصلہ تاجروں کو گوشوارے داخل کرتے وقت درپیش مشکلات کے تناظر میں کیا ہے۔ ایف بی آر کاروباری سہولیات فراہم کرنے میں ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے۔