PAC میں PCB چیئرمین کسی سوال کا جواب نہ دے سکے

September 30, 2020

سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پی سی بی چیئرمین کسی بھی سوال کا جواب نہ دے سکے، پی سی بی چیئرمین یہ کہتے رہے کہ وہ خود مختار ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں شیری رحمٰن نے کہا کہ پی سی بی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں کسی بھی سوال کا جواب نہ دے سکے۔

اے جی پی آر اور میں نے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو بتایا کہ وہ حکومت کو جوابدہ ہیں، یہ ایک اکاؤنٹنگ کا طریقہ کار ہے اور یہ قواعد ہیں، یہ قانون سے بالا تر نہیں ہے۔