سماجی کارکن فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ 18 مئی کو اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 430 رضاکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جن میں ایک پاکستانی سعد ایدھی بھی شامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سعد سے 18 مئی کو رابطہ ہوا جس میں انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج انہیں گرفتار کرنے آرہی ہیں۔ 18 مئی کے بعد سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 50 کشتیوں پر موجود امدادی سامان بھی سمندر میں پھینک دیا۔ اسرائیلی فوج نے کشتیاں بھی سمندر برد کردیں۔