عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران پنجاب میں ہیٹ ویو کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 25 سے 31 مئی تک درمیانی سے شدید ہیٹ ویو ہوسکتی ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع کا درجہ حرارت 42 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک متوقع ہے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں اور ٹھنڈی جگہ پر رہیں، پانی کا زیادہ استعمال کریں۔