پاکستان ریلویز نے عیدالاضحیٰ پر 3 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق پہلی خصوصی ٹرین 24 مئی کو کوئٹہ سے راولپنڈی جبکہ دوسری خصوصی ٹرین 24 مئی کو ہی کراچی سے راولپنڈی کےلیے روانہ ہوگی۔
پاکستان ریلویز کے ترجمان کے مطابق تیسری خصوصی ٹرین 25 مئی کو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔