پھلوں سے دکانیں سج گئیں، قیمتوں میں اضافہ

October 11, 2020

سکھر (بیورو رپورٹ) شہر و نواحی علاقوں کی مارکیٹوں میں موسم سرما کے پھل و فروٹ کی آمد، سرخ انار، رس سے بھرپور جاپانی پھل و موسمی سے دکا نیں سج گئیں ، گزشتہ سال کے مقابلے میں قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث موسم سرما کے پھل عام آدمی کی دسترس سے دور ہیں، خریدنے والے افراد بھی قیمتیں زیادہ ہونے کا شکوہ کررہے ہیں۔ سکھر، روہڑی سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں موسم کی تھوڑی تبدیلی کے ساتھ ہی موسم سرما کے پھل و فروٹ مارکیٹ میں نظر آنا شروع ہوگئے ہیں