شکاریات کی ناقابلِ فراموش داستانیں(حصّہ دوم)

October 25, 2020

مرتبہ۔راشد اشرف

صفحات: 560

قیمت: 500 روپے

ناشر:فضلی بُک، کراچی۔

راشد اشرف فروغِ علم و ادب کے سلسلے میں تن مَن دھن سے جُٹے ہیں۔ اب یہی ایک حقیقت دیکھ لی جائے کہ آج کے گرانی کے اس دَور میں ’’زندہ کتابیں‘‘ کے تحت عُمدہ سے عُمدہ کتب شایع کر رہے ہیں۔ ’’شکاریات کی ناقابلِ فراموش داستانیں ‘‘میں اُنہوں نے مختلف شکاریوں کے رونگٹے کھڑے کر دینے والے واقعات کو ایک ضخیم کتاب میں سمو دیا ہے۔

شکاریات سے دِل چسپی رکھنے والوں کے لیے تو یہ کتاب ایک تحفے سے کم نہیں کہ ساڑھے پانچ سو صفحات سے زائد کی کتاب خُوب صُورت اور نفیس انداز میں پانچ سو روپے میں قارئین کے سامنے پیش کی گئی ہے۔