• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارکو روبیو کا اماراتی ہم منصب شیخ عبداللّٰہ سے رابطہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا اماراتی ہم منصب شیخ عبداللّٰہ سے رابطہ، دونوں رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال پر گفتگو کی۔

مارکو روبیو اور شیخ عبداللّٰہ نے متحدہ عرب امارات اور امریکا کے اسٹریٹجک تعلقات اور علاقائی امور پر بھی بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے بھی رابطہ کرکے علاقائی صورتحال اور مشترکہ امور پر گفتگو کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید