بی اے ایس ایف اور گیس اینڈ آئل پاکستان کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

October 21, 2020

کراچی (اے پی پی) گاڑیوں میں ایندھن کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کیلئے بی اے ایس ایف پاکستان اور گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈنے آٹو موبائل صنعت کیلئے تحقیق پر مبنی باہمی تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔مفاہمتی یادداشت پردستخط کے وقت بی اے ایس ایف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر فیصل اختر اور گوپاکستان لمیٹڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر ذیشان طیب بھی موجود تھے۔ منگل کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معاہدے کے تحت گو پاکستان لمیٹڈ ایندھن کی کھپت اور اخراج کو کم کرنے کیلئے بی اے ایس ایف کے روایتی ایندھن میں ملائے جانے والے اکیوروپور(Keropur)ایڈیٹیوزکی وسیع رینج کااطلاق کرے گا۔اس کے علاوہ دونوں ادارے پاکستان میں مقامی صارفین کی بہتر خدمت کیلئے معلومات کا تبادلہ بھی کریں گے۔