انٹر بینک، ڈالر 10؍پیسے سستا

October 22, 2020

کراچی ( اسٹاف رپوٹر)ڈالر کی قیمت میں کمی لیکن یورو اور پاونڈ کی قیمت بڑھ گئی،فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید 10پیسے گھٹ گئی اور بدھ کو ڈالر کی قیمت خرید 162.20سے کم ہو کر 162.10 روپے ہو گئی اور قیمت فروخت 162.40سے کم ہوکر 162.30پر آگئی ،اوپن مارکیٹ میں 5پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 162.20 اور قیمت فروخت 162.55 روپے ہو گئی ہے تاہم یورو کی قدر 50پیسے بڑھ گئی جس کے بعد یورو کی قیمت خرید 190.50روپے سے بڑھ کر 191.00روپے اور قیمت فروخت 192.50روپے سے بڑھ کر 193.00 روپے ہو گئی ،اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کی قیمت بھی ایک روپے 20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔