سونا، فی تولہ 500 روپے مہنگا

October 22, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سونے کی قیمت میں 500روپے فی تولہ کا اضافہ ہواعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1918ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے سونے کی قیمت 500روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 16ہزار 200روپے ہو گئی ہے لیکن چاندی کی قیمت 1250روپے فی تولہ پر برقرار ہے۔