یاسمین قریشی ایم پی کورونا سے روبہ صحت،ہسپتال سے گھر منتقل

October 24, 2020

بولٹن (ابرار حسین) بولٹن سے رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی جو چند روز قبل کورونا وائرس کے باعث ہسپتال میں داخل کی گئیں تھیں، اب روبہ صحت ہیں اور انہیں گزشتہ روز ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا، ان کے شوہر ندیم بٹ کے مطابق یاسمین قریشی کی صحت اب بتدریج بحال ہورہی ہے اور وہ دو ہفتے گھر پر آئسولیشن میں گزاریں گی، ان کی صحت یابی پر کمیونٹی نے رب العزت کا شکر ادا کیا ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔