بڑ ھتی مہنگائی ، سرکاری اور مارکیٹ قیمتوں میں نمایاں فرق

October 24, 2020

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)ملک میں مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی اور اشیاء خوردونوش عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں۔پھل ،سبزیوں ، دالوں ،گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ دوسری دکانوں سے سرکاری نرخ نامے غائب ہیں اور دکاندار من مانی قیمتوں پر اشیاء خوردونوش فروخت کر رہے ہیں۔اس وقت مارکیٹ میں سرکاری طور پر مقرر کردہ ریٹ کے برعکس آلو85سے98روپے فی کلو، پیاز 75 سے85، ٹماٹر 155سے 168 روپے ،لہسن 235سے 250روپے ،کریلا 70سے 80 روپے ،لیموں 180روپے ،بھنڈی 75سے 86 روپے ،شملہ مرچ 195 روپے فی کلو، سیب 125سے140روپے ،امرود 100 سے 110 روپے فی کلو ، ناشپاتی 100سے 110روپے فی کلو، انگور 280سے 310روپے کلو ،کیلا 75سے85روپے درجن، مرغی زندہ 190 روپے فی کلو اور مرغی کا گوشت 320 روپے کلو اور شیور انڈہ180روپے درجن تک فروخت ہو رہے ہیں۔ تمام سبزیوں اور پھلوں کی سرکاری اور مارکیٹ قیمتوں میں 20سے 40روپے تک کا فرق ہے۔