سندھ میں دو تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کےعہدے خالی، قائم مقام تعینات

October 26, 2020

کراچی( سید محمد عسکری) سندھ کے محکمہ بورڈز و جامعات کے تحت اس وقت صوبے کے دو تعلیمی بورڈز میرپور خاص اور نوابشاہ تعلیمی بورڈز میں چیرمین کے عہدے خالی ہیں اور قائم مقام تعینات ہیں جب کہ سندھ کے تمام آٹھ تعلیمی بورڈز میں سکریٹریز اور ناظم امتحانات کے عہدے بھی طویل عرصے سے خالی ہیں اور ان پر بھی قائم مقام ناظم امتحانات اور سکریٹری بورڈز قائم کررہے ہیں دلچسپ امر یہ ہے کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی سندھ کا واحد تعلیمی بورڈ ہے جہاں قائم مقام کنٹرولر شجاعت ہاشمی کو کنٹرولنگ اتھارٹی ( وزیر اعلی) کے بجائے چئیرمین بورڈ نے اپنے نوٹیفیکشن کے زریعے تعینات کررکھا ہے۔ حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے چئیرمین ڈاکٹر محمد میمن واحد مستقل چئیرمین ہیں تاہم ان کی دوسری تین سالہ مدت آئندہ سال مئی میں مکمل ہوجائے گی۔ سندھ کے پانچ تعلیمی بورڈز میں چئیرمین کی تقرری کے سلسلے میں آفر لیٹرز جاری بھی ہوچکے ہیں اور تین اداروں نے پانچوں چئیرمین بورڈز کے کردار کو مثبت قرار دے دیا ہے تاہم ایک ادارے کی کلیئرنس باقی ہے اور جس پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ تین اداروں کی رپورٹس پر پانچوں چئیرمین کو پوسٹنگ آڈرز جاری کردئیے جائیں گے تاہم اس کی سمری بھیج کر منظوری لی جائے گی۔