کوہستان مالی اسکینڈل کے ملزم قیصر اقبال نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو پلی بارگین کے لیے درخواست بھجوا دی۔
نیب ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا کے میگا مالی اسکینڈل کے ملزم نے جیل سپرنٹنڈنٹ کے ذریعے احتساب عدالت کو پلی بارگین کی درخواست بھجوائی ہے۔
ملزم محکمۂ سی اینڈ ڈبلیو میں ہیڈ کلرک تھا، جس نے 14 ارب روپے کی پلی بارگین کی درخواست دائر کی ہے۔
ملزم نے 4 ارب روپے کے اثاثے بے نامی دار ڈمپر ڈرائیور کے نام پر خریدے۔
ملزم قیصر اقبال اور اس کی اہلیہ کے نام پر 10 ارب روپے کی گاڑیاں، بنگلے، پلازہ، سونا اور دیگر اثاثے ہیں۔