لیاقت آباد فلائی اوور کے ایکسپینشن جوائنٹس تبدیل کرنے کا آغاز

October 29, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عملے نے لیاقت آباد فلائی اوور کے ایکسپینشن جوائنٹس تبدیل کرنے کا آغاز کردیا ہے، ایکسپینشن جوائنٹس کی تبدیلی کے باعث لیاقت آباد فلائی اوور کا ایک ٹریک ٹریفک کے لئے بند رہے گا۔