• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوامِ متحدہ: فنڈز کی شدید کمی، 8.3 ملین پناہ گزینوں کو امداد سے محرومی کا خدشہ

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ فنڈز کے بڑھتے ہوئے بحران کے باعث رواں سال تقریباً 8.3 ملین پناہ گزین اور جبری بے گھر افراد امداد سے محروم ہو سکتے ہیں جبکہ بعض ممالک میں تحفظ کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ سکتا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کے مطابق امریکا اور دیگر ممالک کی جانب سے امداد میں کٹوتیوں کے باعث 2024ء اور 2025ء کے دوران ادارے کی مالی معاونت میں 24 فیصد کمی ہوئی ہے۔

رواں سال جولائی تک یو این ایچ سی آر کو 2026ء کے لیے درکار 8.505 ارب ڈالرز میں سے صرف 32 فیصد فنڈز موصول ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں جبری بے گھری اور پناہ گزینی کا شکار افراد کی تعداد سال کے اختتام تک 131.2 ملین تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید