امریکی طیارہ بردار جنگی بحری جہاز تھیوڈور روز ویلٹ مشرقِ وسطیٰ روانہ ہو گیا۔
امریکی اخبار کے مطابق جنگی بحری جہاز تھیوڈور روز ویلٹ اتوار کو کیلی فورنیا سے روانہ ہوا جو پہلے سے مشرقِ وسطیٰ میں تعینات جنگی بحری جہاز جارج واشنگٹن کی جگہ لے گا۔
امریکی اخبار کے مطابق تھیوڈور روز ویلٹ ایران کی ناکہ بندی کرنے والی امریکی بحری فوج کے دستے میں شامل ہو گا۔
دوسری جانب امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ڈوائٹ ڈی آئزن ہاور پر طیاروں کی لینڈنگ کے دوران کیریئر ایئر ونگ 3 سے وابستہ 2 بحری ہوا باز طیارے سے باہر نکل گئے۔
امریکی بحریہ کے مطابق حادثہ ورجینیا کے ساحل کے قریب پیش آیا، طیارے کے دونوں اہلکاروں کو باحفاظت بچا لیا گیا، حادثے میں جہاز پر موجود 4 اہلکار زخمی ہوئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی بحریہ نے حادثے کے شکار طیارے کی قسم اور واقعے کی وجہ نہیں بتائی ہے۔