• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی: عباس عراقچی

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی—فائل فوٹو
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی—فائل فوٹو

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ہماری شرائط واضح ہیں۔

ایرانی سرکاری خبر ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پروپیگنڈا شروع ہو گیا ہے، ایران سے کچھ باتیں منسوب کر کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔

عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ کسی لچک کی کوئی بات نہیں ہوئی، ہماری بات بالکل شفاف ہے، اس وقت موضوع صرف آبنائے ہرمز ہے، دیگر مسائل میں بھی ہمارا مؤقف واضح ہے۔

وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کا کھلنا ان شرائط کی تکمیل پر منحصر ہے جن کا ہم نے اعلان کیا ہے۔

جوہری معاملے میں ایران کے لچک دکھانے سے متعلق سوال پر عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جوہری معاملے پر لچک دکھانے کی بات بالکل غلط ہے، اس کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید