PSX ہنڈریڈ انڈیکس سال کی کم ترین سطح پر آگیا

October 29, 2020


پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کے دوران شدید مندی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 19 سو پوائنٹس سے زیادہ نیچے آگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروباری سرگرمیوں کے آغاز سے ہی فروخت کا رجحان غالب رہا اور 100 انڈیکس 19سو پوائنٹس کی کمی کے بعد 40 ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے آ گیا۔

اسٹاک بروکر ظفر موتی کے مطابق رواں مالی سال کی یہ سب سے بڑِی گراوٹ ہے،انہوں نے امریکی انتخابات، عالمی اسٹاک مارکیٹ میں مندی اور کورونا خدشات کو اس گراوٹ کا سبب بتایا ہے۔

ظفرموتی کاکہنا تھا کہ کورونا وائرس کےبڑھتے واقعات کےسبب سرمایہ کاروں کوایک اور لاک ڈاؤن پر تشویش ہے۔