جے یو آئی اورریلوے یونین کے گستاخانہ خاکوں کیخلاف مظاہرے

October 30, 2020

لاہور( نمائندہ خصوصی) جے یو آئی لاہور نے فرانس میں گستاخانہ خاکے آویزاں کرنے کےخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔جے یو آئی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر نے اور فرانسیسی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر فی الفور ملک بدرکرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے میںمولانا نعیم الدین،مفتی عبد الحفیظ ،ڈاکٹر مولانا سلیم ملک،پیر رضوان نفیس حافظ اشرف گجر،محمد افضل خان اور دیگر نے شرکت کی ۔مزید برآںریلوے لیبر یونین نے گستاخانہ خا کوں کے خلاف احتجاجی ریلی ہوئی ریلی میں ہزاروں مزدوروں نے شرکت کی حضور پاک ؐ کی شان اقدس میں گستاخانہ خاکے بنانے پر فرانس کے صدر کے مسلم دشمن رویہ پر شدید احتجاج کیا گیا مظاہرین نے ریلوے انجن شیڈ کے پھاٹک پر فرانس کے صدر کا پتلا بھی نذر آ تش کیا اور مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقرین نے کہا کہ مسلم امہ فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات بھی ختم کرے۔