سوئی گیس کی نجکاری کے ملازمین کی ہڑتال،احتجاجی دھرنا

October 30, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر) سوئی ناردرن گیس پائپ لائن ایمپلائیز یونین کی اپیل پر دفاتر میں مکمل ہڑتال، لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دیا گیا، یونین رہنمائوں نے دھمکی دی ہے کہ کمپنی کی نجکاری ختم کی جائے ورنہ اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا ہو گا۔ سوئی ناردرن کی نجکاری کے خلاف احتجاج کے چوتھے دن صادق آباد سے پشاور تک تمام دفاتر میں مکمل ہڑتال کی گئی اور لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دیا گیاجس میں مختلف شہروں سے ملازمین شریک ہوئے۔ مظاہرین نے بازوروں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھی جبکہ سوئی گیس کا بٹوارہ نامنظور، مزدوروں کا معاشی قتل نامنظور، ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے، نجکاری نامنظور کے نعرے لگائے گئے۔لاہور پریس کلب کے باہر دھرنا کی وجہ سے ٹریفک بند ہو گئی ۔