کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کااجلاس،14نئی سفارشات

October 30, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر)امور نوجوانان کو محکمہ کھیل کے تحت دیکھا جانا منطق سے خالی ہے،انٹرنیٹ کی عام دستیابی اور جدید سیل فونز کی موجودگی میں ای لائبریریز کا کوئی معقول جواز باقی نہیں رہا ۔ان خیا لات کا اظہار وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نےگزشتہ روز ایوان وزیر اعلیٰ میں کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے ویں اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کی جانب سے 14نئی سفارشات جبکہ دو سابقہ ایجنڈے پیش کئے گئے۔