ام رباب Umme Rubab Chandio کے والد، چچا کے قتل سے کوئی تعلق نہیں، سردار خان چانڈیو

October 30, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن سندھ اسمبلی (ایم پی اے) نوابزادہ سردار خان چانڈیو کا کہنا ہے کہ ام رباب کے والد سمیت تہرے قتل سے میرا اور برہان چانڈیو کا کوئی تعلق نہیں ہے، مفرور ملزمان کی گرفتاری کی آڑ میں ہمارے گھروں کا تقدس پامال کیا گیا۔

لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے نوابزادہ سردار خان چانڈیو نے پریس کانفرنس کے ذریعے اپنا موقف پیش کیا، اس موقع پر صوبائی وزراء نثار کھوڑو، سہیل انور سیال اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

سردار خان چانڈیو نے کہا کہ ہمارے نام ایف آئی آر میں بدنیتی کی بنیاد پر شامل کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ قتل کیس میں قاتل اور مقتول آپس میں قریبی رشتے دار ہیں۔

سردار خان چانڈیو نے کہا کہ تہرے قتل کا واقعہ خاندانی رنجش کی وجہ سے پیش آیا۔