• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ام رباب کیس: خفیہ اطلاع لیک کرنے پر 4 ایس ایچ اوز لائن حاضر

ام رباب کیس میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے اراکین سندھ اسمبلی سردار خان چانڈیو اور برہان خان چانڈیو کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، کیس کی خفیہ اطلاع لیک کرنے پر چار ایس ایچ اوز اور اراکین اسمبلی کی سیکیورٹی پر مامور 17 اہلکاروں کو لائن حاضر کردیا گیا ہے۔

ایس پی عمران قریشی کے مطابق لائن حاضر کیے جانے والے ایس ایچ اوز میں غیبی دیرو تھانے کا امداد چانڈیو، حمل تھانے کا یحیٰی چانڈیو، وارہ تھانے کا سلام چانڈیو اور ڈرگھ  تھانے کا منظور چانڈیو شامل ہے۔


اراکین سندھ اسمبلی سردار خان اور برہان خان سے سیکیورٹی میں شامل چانڈیو قبیلے کے اہلکار واپس لے لیے گئے ہیں اور تمام اہلکاروں کو لائن حاضر کر کے نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

لائن حاضر کئے جانے والے پولیس سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی تعداد 17 ہے۔

ام رباب کے والد مختیار چانڈیو، دادا کرم اللّٰہ چانڈیو اور چچا قابل چانڈیو کو مخالفین نے جنوری 2018 میں قتل کردیا تھا۔

تازہ ترین